Skip to content

عید سیزن میں تورغر کے لیے اوور لوڈنگ خطرناک حد تک بڑھ گئی

شیئر

شیئر

تورغر

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں افراد تورغر کا رخ کر رہے ہیں۔ مسافروں کے رش کے باعث ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور حضرات گاڑیوں میں مسافروں اور سامان کی حد سے زیادہ اوور لوڈنگ کر رہے ہیں، جس سے جان لیوا حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ رات راولپنڈی سے تورغر آنے والی ایک ٹویوٹا گاڑی حد سے زیادہ لوڈنگ کے باعث حادثے سے بال بال بچی۔ اکثر گاڑیاں نہ صرف قانون کے خلاف اوورلوڈ ہوتی ہیں بلکہ راولپنڈی سے کرایہ بھی مقررہ نرخ (1500 روپے) سے بڑھا کر 2000 روپے فی مسافر وصول کیا جا رہا ہے، جو استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔
تورغر کی خستہ حال سڑکوں، تیز رفتاری، جلد بازی، اوورلوڈنگ اور حکام کی خاموشی مل کر کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔ عوام، ڈرائیورز اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں