Skip to content

تھانہ خاکی میں چوری کی جھوٹی ایف آئی آر کا شاخسانہ،کالج طالبعلم قتل،چچاززاد زخمی

شیئر

شیئر

تھانہ خاکی کی حدود ملک پور میں قریبی رشتہ داروں میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے فرسٹ ائیر کا طالبعلم حسن خان ولد جاوید اقبال خان جانبحق اور وسیم عزیز ولد عزیز خان زخمی ہو گیا ہے۔زرائع کے مطابق کچھ عرصہ پہلے مقتول پارٹی کی طرف سے ملزم پارٹی کے خلاف تھانہ خاکی میں چوری کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی اور ملزم پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت تھی جو پولیس کی ملی بھگت سے درج کرکے انہیں علاقے میں بدنام کیا گیا اور اس ایف آئی آر کا ملزم پارٹی کا رنج تھا اور آج دن کو اسی معاملے میں توں تکرار اور تلخ کلامی کے بات لڑائی شروع ہو گئی اور گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں فرسٹ ائیر کا طالبعلم حسن ولد جاوید اقبال جانبحق جبکہ کزن وسیم عزیز خان ساکنان ملک پور زخمی ہو گیے جس کے نتیجے میں ملزمان بابر اور اثیر پسران فرید خان سکنہ ملک پور کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دعویداری کی گئی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں