Skip to content

ایوب میڈیکل ہسپتال میں مریضوں کے لیے رکشہ سروس”پیشنٹ شفٹنگ کارٹس” متعارف

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

ہزارہ ڈویژن کے عوام کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے ایک مزید پراڈکٹ متعارف کروا دی گئی ہے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق موجودہ بورڈ آف گورنرز اور ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے "پیشنٹ شفٹنگ کارٹس” متعارف کرا دی۔
یہ کارٹس ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ ایمرجنسی سے آپریشن تھیٹر یا دیگر شعبہ جات میں منتقلی کے دوران درپیش مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر عابد جمیل کی خصوصی ہدایت پر ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک نے ان پیشنٹ شفٹنگ کارٹس کو ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی کے حوالے کیا۔
ایمرجنسی اور آپریشن کے بعد کے مراحل میں مریضوں کو منتقلی کے دوران شدید جسمانی تکلیف اور عملے کو دشواریوں کا سامنا ہوتا تھا جس کے پیش نظر یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کارٹس کے استعمال سے مریضوں کے لیے سہولت میں واضح بہتری آئے گی اور علاج کا معیار مزید بہتر ہو گا۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ہے اور یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دوسری طرف عوام کیا کہنا ہے کہ ہسپتال اپنا کلائینٹ بیس بڑھانے اور مزید پراڈکٹس بڑھاکر پیسے بٹورنے کی طرف پیش قدمی کے بجائے ہسپتال کی میڈیکل سروسز بہتر کرنے پر توجہ دے تاکہ ہیلتھ سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال ہو،ہسپتالوں کا کام ٹرانسپورٹ مہیا کرنا نہیں بلکہ ہیلتھ کی بہترین سروسز دینا ہے یہاں ہیلتھ سروسز گرتی جا رہی ہیں اور مجبور مریضوں پر زبردستی پراڈکٹس بیچی جا رہی ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں