Skip to content

اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل کا دریائے کنہار کے کنارے کا معائنہ – مقامی افراد کو غیر قانونی مٹی نکالنے پر وارننگز جاری

شیئر

شیئر

بفہ

اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے دریائے کنہار کے کنارے (ریور بیڈ) کا معائنہ کیا، جہاں بعض مقامی افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر مٹی نکالنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ معائنے کے دوران متعدد مقامات پر ایسی سرگرمیاں دیکھی گئیں جو ماحولیاتی تحفظ اور قانونی ضوابط کے منافی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود افراد کو سخت وارننگز جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ دریاؤں سے مٹی یا دیگر معدنی وسائل کی غیر قانونی نکاسی نہ صرف ماحولیات کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ قابلِ سزا جرم بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اگر کسی کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے، مشینری ضبطی اور مقدمات کا اندراج بھی شامل ہو سکتا ہے۔

انتظامیہ نے مقامی افراد پر زور دیا کہ وہ قدرتی وسائل کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور قانون کی مکمل پاسداری کریں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں