ترہانہ ملکاں میں دس سالہ بچے کے ساتھ قاری کی بدفعلی ۔ تھانہ مانگل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ایف آئی آر کے مطابق جمعرات 29 مئی کو عصر کے وقت کمسن بچہ قرآن مجید پڑھنے مسجد گیا ۔ چھٹی کے بعد قاری نعمان ولد عباس خان سکنہ سیاں دا کٹھہ نے بچے کو اپنے کمرے میں بلایا اور اس پر تشدد کر کے زبردستی بدکاری کی ۔ بچے نے گھر جا کر بتایا جس پر بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ مانگل میں ابتدائی رپورٹ درج کر کے بچے کو ڈاکٹری ملاحظہ کے لیئے ہسپتال بھیج دیا ۔ اور وقوعہ کی تصدیق کے بعد تھانہ مانگل میں علت نمبر 351 زیر دفعات 376 ۔ 377 PPC اور 53CPA ایف آئی آر درج کر لی ۔ ذرائع کے مطابق ملزم قاری نعمان ولد عباس خان سکنہ سیاں دا کٹھہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔