تھانہ ناران شراب برآمدگی کیس – تحقیقات میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار
مانسہرہ – تھانہ ناران کی حدود درسیری میں واقع سرکاری اسکول کی بوسیدہ عمارت سے شراب کی بھاری مقدار برآمدگی کے کیس میں تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم فیصل ولد عبد الرحمان سکنہ درسیری ناران کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم ابتدائی تفتیش میں شراب کی تیاری، ذخیرہ اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ زنیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مقامات پر ٹیمیں متحرک ہیں۔