Skip to content

مانسہرہ پولیس کی اہم کارروائی – تھانہ ناران کی حدود میں سرکاری اسکول کی بوسیدہ عمارت سے شراب کی بڑی کھیپ برآمد

شیئر

شیئر

ناران

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ناران کی حدود درسیری میں ایک سرکاری سکول کی بوسیدہ عمارت میں شراب کی بڑی مقدار چھپائی گئی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ ناران سید اسرار شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری ریڈ کی جس کے نتیجے میں 70 بوتل شراب، دو عدد 12 لیٹر کے گیلن اور شراب کشی میں استعمال ہونے والا کیمیکل و دیگر مواد برآمد کر کے موقع پر قبضہ پولیس میں لے لیے جس پر مقدمہ درج کر کے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد، سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ عناصر کی تلاش اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ ناران پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناران ضلع مانسہرہ کا ایک خوبصورت، پرامن اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سیاحتی مقام ہے، جہاں ملک بھر سے سیاح اپنی فیملیز کے ہمراہ آتے ہیں اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔مانسہرہ پولیس ناران کو ایک محفوظ، خوشگوار اور فیملی فرینڈلی ٹورازم زون بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

تاہم، منشیات فروشی، ہلڑ بازی، غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قانون شکنی کی ہرگز کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔جو عناصر علاقے کے پرامن ماحول، سیاحت کی فضا اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں