کوہستان
جناب جنید اکبر خان (صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا)، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا کی دستخطوں سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع اپر کوہستان کے لیے فضل الہی صدر اور ضیاالحق خان خیلی جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئیے ہیں۔ضلع لوئر کوہستان کے لیے احسان اللہ خان صدر اور رزاق راجہ جنرل سیکرٹری جبکہ ضلع کوئی پالس کے لیے ایم پی اے سردار محمد ریاض صدر اور محمد نواز کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جن کے ساتھ تینوں اضلاع کی مکمل کابینہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔