تورغر: چڑاکوٹ مداخیل میں مغرب کی ٹائم تیز آندھی اور طوفان سے حجرے کی چھت اور چاردیواری گرنے کا افسوسناک واقعہ، ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق تورغر کے علاقے چڑاکوٹ مداخیل میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث ایک حجرے کی چھت اور چاردیواری منہدم ہو گئی۔ اس حادثے کے وقت حجرے میں بیٹھے افراد ملبے تلے آ گئے۔
حادثے میں انور گے ولد زرداد خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ مسل خان ولد نظر خان اور بختی روز خان ولد سید محمد خان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دیگر معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔