Skip to content

ٹریفک کی روانی اور شرکاء کی سہولت کے لیے مانسہرہ پولیس کا ٹریفک پلان جاری

شیئر

شیئر

مانسہرہ،بفہ میں منعقد ہونے والے 3 روزہ تبلیغی اجتماع کے پیش نظر مانسہرہ پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شرکاء کی سہولت کے لیے ایک جامع اور منظم ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیاہے، جس کا مکمل نقشہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ٹریفک پلان میں مختلف شہروں سے اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے مخصوص انٹرچینجز اور راستے مختص کیے گئے ہیں تاکہ آمد و رفت میں آسانی رہے اور کسی قسم کی رکاوٹ یا بدنظمی پیدا نہ ہو۔

جاری کردہ نقشے میں داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز، متبادل روٹس اور ممنوعہ مقامات کی بھی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر اضافی ٹریفک عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ مجموعی ٹریفک نظام کو مربوط اور فعال رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مانسہرہ پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور پولیس و ٹریفک عملے سے بھرپور تعاون کریں۔ مانسہرہ پولیس شہریوں کی سہولت، سلامتی اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں