مانسہرہ
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بند گھروں سے چوری کرنے والے ملزم دانش ولد خانیزمان سکنہ کاغان حال چنار روڈ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے، جس میں مالکان کی شناخت کردہ اشیاء شامل ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ نےاس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔