Skip to content

ڈھیری حلیم میں مائن پر کام کرنے والے مزدوروں کے مابین جھگڑا،پڑھنہ کا رہائشی قتل

شیئر

شیئر

تھانہ بٹل کی حدود ڈھیری حلیم میں مائنز پر کام کرنے والے دو مزدوروں کے درمیان نامعلوم وجوہ کی بناء پر جھگڑا ہوا تھانہ بٹل پولیس کو دی گئی معلومات کےمطابق بتایا گیا کہ ملزم محمد انور ولد بہرام ساکنہ پھلڑہ نے فائرنگ کرکے دلدار ولد جہانزیب ساکنہ پڑھنہ گجراں کو قتل کر دیا ہے۔تھانہ بٹل پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق ملزم اور مقتول سابق وزیر جنگلات حاجی ابرار حسین کے بھائی عاشق عرف کالا کی مائن پر کام کر رہے تھے اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر عاشق نے بتایا کہ تنازعہ کی کوئی وجہ نہیں تھی دونوں مزدوروں کے درمیان کھانہ کھانے کے دوران تلخ کلامی ہوِئی ہے اور فائرنگ کرکے ایک کو قتل کر دیا اس نے بتایا کہ مقتول اس کا رشتہ دار ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں