مانسہرہ
سنڈی سے جبوڑی آنے والی جیپ کو کٹھی میں حادثہ ،ایک بچی سمیت پانچ خواتین جانبحق،سات افراد شدید زخمی۔مرنے والوں میں صفیہ زوجہ محبوب سکنہ کھوڑی سنڈی,خانم جان زوجہ محمد زمان سکنہ ڈوگیاں ساتھ ان کی پوتی دختر رفاقت ساکنان سنڈی،کلساں باڑی کی ایک خاتون زیتون زوجہ محمد جان جبکہ زخمیوں میں اکبر جان بیوہ نزیر ،میوہ جان بیوہ محمد ایوب ،زیفون زوجہ خانیزمان اور خیمہ زوجہ محمد فاروق،فدا ولد محمد نزیر ساکنان سنڈی ،محمد جان سکنہ باڑی ،وسیم پسران محمد انوار جیپ ڈرائیور سمیت کل سات افراد زخمی ہیں زخمیوں میں محمد جان سکنہ باڑی کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ جبکہ باقی زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شنکیاری منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ڈی ایس پی شنکیاری قاضی ماجد نسیم بھی مقامی لوگوں کے ہمراہ ہسپتال میں پہنچ چکے ہیں۔پولیس کے مطابق فوت ہونے والے چار افراد کی میتیں گاوں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ سات زخمی افراد کو آر ایچ سی شنکیاری جبکہ ایک زخمی کو مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔