Skip to content

مانسہرہ پولیس کی بروقت کارروائی: چوری شدہ سوزوکی مہران گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

شیئر

شیئر

مانسہرہ

تھانہ بالاکوٹ کی حدود سے چوری ہونے والی سوزوکی مہران گاڑی کو بالاکوٹ پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے برآمد کر لیا، جبکہ واردات میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 20 اپریل 2025 کو بالاکوٹ کے رہائشی ایک شہری نے تھانہ بالاکوٹ میں درخواست دی کہ اس کی گاڑی، جو گھر کے باہر کھڑی تھی، نامعلوم فرد/افراد نے چوری کر لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بالاکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ان احکامات کی روشنی میں ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نثار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنیکل وسائل استعمال کیے۔

محنت اور لگن سے کی جانے والی اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں چوری شدہ گاڑی کو بازیاب کر لیا گیا اور ملزم عماد خان ولد صابر حسین سکنہ منور کاغان، حال ماڑی، کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا مزید ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں