بالاکوٹ
تفصیلات کے مطابق، لوہار بانڈہ کی رہائشی ایک خاتون نے ایس پی سرکل بالاکوٹ جناب جہانزیب خان کے دفتر میں تحریری درخواست جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لوہار بانڈہ بغلیان کے رہائشی دو افراد، شوکت ولد عبدالرحمٰن اور خاور ولد صدیق، نے اس کی جوان سالہ بیٹی مسمات (ک) کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، اسے جسمانی طور پر ہراساں کیا، اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے۔
جس پر ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نثار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان، شوکت اور خاور، کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔