مانسہرہ کے علاقے شہیلیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو نجی ہاسٹل G/10 میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ تھانہ رمنا میں مقدمہ درج
مدعی زید خان ولد محمد زبیر نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز 12:15منٹ پر نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا ۔ میری بہن ایمان فیروزدختر محمد زبیر خان کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی مار دی۔
22 سالہ طالبہ کو تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج ایف آئی آر میں درخواست گزار بھائی کا موقف۔