ایس ایچ او مانگل امتیاز خان کی کاروائی سی پیک ٹھیکیدار کے 56 لاکھ روپے کی رقم کو ڈکیتی کا رنگ دے کر ہتھیانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر رقم برآمد کر لی
گزشتہ دنوں سی پیک قیام طعام کے مقام پر کمپنی کے ڈرائیور نے اپنے دوسرے ساتھی سے مل کے غیر ملکی ٹھیکیدار کے 56 لاکھ روپے کی امانت کی رقم کو ڈکیتی کا رنگ دے کر ہتھیانہ چاہا جو مانگل پولیس کی بروقت کاروائی کی بدولت ناکام ہو گئے ، تھانہ مانگل پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان عرفان اللہ ولد زرخان سکنہ میاں والی اور سید کاشان ولد سید احمد سکنہ مظفر آباد کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ملزمان سے رقم بھی برآمد کر لی جبکہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 406 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔