Skip to content

آج سے 16 سال قبل اندوہناک قتل کیس میں ملوث اشتہاری مجرم بالآخر گرفتار

شیئر

شیئر

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی قیادت میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری

مانسہرہ تھانہ بٹل کی حدود میں 09 اپریل 2010 کو پیش آنے والے اندوہناک قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم سجاول ولد دلاور سکنہ گلی باغ بفہ کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ مجرم نے 16 برس قبل ساجد نامی شخص کو بےدردی سے قتل کر کے لاش کے تین ٹکڑے کر دیے تھے، جس کے بعد وہ مسلسل روپوش رہا اور قانون کی نظروں سے بچتا رہا۔

ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے قاتل کو گرفتار کیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون سے فرار ممکن نہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں