بغیر ایٹا ٹیسٹ کے کانسٹیبل بھرتی ہونے کا انکشاف ۔ سٹیزن پورٹل پر شکایت,اعلی سطحی انکوائری شروع
سٹیزن پورٹل کی ایک شکایت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس مانسہرہ میں پے آفیسر محمد بشیر کا بیٹا 24/04/2024 کو کانسٹیبل بھرتی کر کے ایم ٹی سٹاف پولیس لائن مانسہرہ تعینات کر دیا ہے ،شہری نے سٹیزن پورٹل پر درج شکایت اور ایس پی انوسٹی گیشن کی طرف سے کی گئی انکوائری کی تفصیل بھی شئیر کر رکھی ہیں۔



یا رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کا دفتر سنٹرل پولیس آفس پشاور اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 26/2014 ایٹا/این ٹی ایس اور انتخابی عمل کے ذریعے کانسٹیبلوں کی بھرتی اس اسٹینڈنگ آرڈر پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 10(3) کے تحت 20 فروری 2014 کو منعقدہ اس کے 6 ویں اجلاس میں اور پولیس میں بیرونی امتحانات کے موضوع پر اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 16/2014 کے تسلسل میں پولیس پالیسی بورڈ کے فیصلے کی تعمیل میں جاری کیا گیا ہے۔
اس اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت بغیر اشتہارات شائع کیے ، بغیر پیمائش، قد و چھاتی برائے بھرتی، بغیر تحریری امتحان/ایٹا ٹیسٹ،بغیر فزیکل ٹیسٹ،بغیر سائیکالوجی ٹیسٹ اور بغیر میرٹ پر پورا اترنے کے مند پسند امیدوار ڈائیریکٹ بھرتی کرنا غیر قانونی اور دیگر امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہے
اس معاملے کی انکوائری آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی آئی جی ہزارہ کو مارک کی گئی ڈی آئی جی ہزارہ سے ڈی پی او مانسہرہ کو انکوائری افیسر مقرر کیا گیا ڈی پی او مانسہرہ نے مزید قانونی کارروائی کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری افیسر مقرر کیا ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری کو گول مول کر بند کر دیا شہری نے سٹیزن پورٹل پر دوبارہ شکایت درج کروائی ہے شہری کی سٹیزن پورٹل پر پہلی درج شکایت کی کاپی انکوائری رپورٹ کی کاپی اور دوسری درج شکایت کی کی کاپی کا عکس رپورٹ میں موجود ہے۔
