Skip to content

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بناکربلیک کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

شیئر

شیئر

ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی،لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ،جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر حراساں کرنے والا ملزم گرفتار۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا خواتین پر تشدد کرنے ،حراساں اور بلیک میل کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔

تھانہ سرائے صالح کی حدود میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ، تشدد کرنے ،جنسی ذیادتی اور ویڈیو بنا کرحراساں کرنےکا واقع پیش آیا۔مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم محمد بابر کے خلاف زیر دفعہ 376.355.354.506.365.511.292C تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ لیڈی پولیس ملزم محمد بابر ولد محمد یونس سکنہ منکرائے کو گرفتارکیا۔ ملزم کو پیش عدالت کیا۔جہاں سے 02 یوم حراست پولیس منظور ہوئی ۔ ملزم سے مذیدتفتیش جاری ہے ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں