Skip to content

افراد باہم معذوروں کے مابین نعتیہ مقابلہ آج آشیانہ ہوٹل میں ہو گا

شیئر

شیئر

نواں رائٹ ٹو لو کے پی پنجاب آل ڈس ایبیلیٹیز نعتیہ مقابلہ آج بروز ہفتہ آشیانہ ہوٹل مانسہرہ میں ہو رہا ہے۔ محمد بلال چیئر پرسن رائٹ ٹو لو آرگنائزیشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نواں رائٹ ٹو لو کے پی پنجاب آل ڈس ایبیلیٹیز نعتیہ مقابلہ بھرپور جوش و خروش سے آج مانسہرہ میں ہو رہا ہے۔ جس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب سے مختلف معذوریوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات حصہ لے رہے ہیں۔ نعت خوانی کے اس مقابلے کا اعلان یکم مارچ کو کیا گیا تھا اور افراد باہم معذوری کو رجسٹریشن کے لیے 15 مارچ تک کی تاریخ دی گئی تھی ۔اس دوران رجسٹریشن کرانے والے افراد با ہم معذوری کے آڈیشنز لیے گئے اور آڈیشنز میں سلیکٹ ہونے والے نعت خواں کو آج باضابطہ طور پر مقابلے میں حصہ کے لیے مانسہرہ بلایا گیا ہے ۔اس سے قبل آٹھ نعت خوانی کے مقابلے مانسہرہ میں انتہائی کامیابی سے کرا چکے ہیں۔ آج کے اس نعت خوانی کے مقابلے میں افراد باہم معذوری کے ساتھ دیگر سیاسی سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ مقابلے میں کامیاب ہونےوالے نعت خواں کو نقد انعام کے ساتھ ،تمام حصہ لینے والے نعت خواں کو اعزازی اسناد سے نوازا جائے گا۔ محمد بلال نے بتایا کہ ایسی سرگرمیاں افراد باہم معذوری کی صلاحیتوں کو معاشرے کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ آئیے ہمارے دست و بازو بنیے تاکہ افراد باہم معذوری کو معاشرے میں کار آمد شہری بنایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں