Skip to content

دھوڈیال میں پولیس کا چھاپہ،اشتہاری ملزم فرار ،ساتھی گرفتار

شیئر

شیئر

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی شنکیاری قاضی ماجد نسیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب کی قیادت میں ایک کامیاب پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ایک خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک اشتہاری سمیت تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس کو اطلاع ملی کہ گاؤں دھوڈیال میں جرائم پیشہ افراد ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عزیر ولد عبدالخنان سکنہ گاؤں دھوڈیال کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی عمل میں لائی، اشتہاری ملزم عزیر مقدمہ علت نمبر 337/2024 جرم 302/34 تھانہ شنکیاری سمیت چار دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بڑی حکمت عملی سے خود کو بچایا، فائرنگ کے دوران ملزم نور محمد ولد نیاز محمد سکنہ بٹگرام اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار شدہ ملزم نور محمد پہلے بھی مقدمہ علت نمبر 230/2022 جرم 11-BCNSA، تھانہ صدر میں بھی مطلوب تھا۔

تاہم،اشتہاری ملزم عزیر اور اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے تمام علاقے میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں کسی بھی جرائم پیشہ عنصر کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ قانون شکن افراد کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں