Skip to content

خصوصی افراد میں رمضان راشن کی تقسیم

شیئر

شیئر

خصوصی افراد میں رمضان راشن کی تقسیم! تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سماجی کام کرنے والی تنظیم رائٹ ٹولو آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مانسہرہ میں بینائی سے محروم افراد کے لیے راشن تقسیم کیا گیا ۔جس میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 100 بینائی سے محروم افراد میں راشن تقسیم کیا گیا. چیئر پرسن رائٹ ٹو لو آرگنائزیشن محمد بلال نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ 14 سال سے رائٹ ٹو لو آرگنائزیشن مستحق نادار نابینا افراد میں رمضان کا راشن تقسیم کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مخیر حضرات ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سجاد احمد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے رائٹ ٹو لو آرگنائزیشن کی ان کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے اندر جتنے بھی مخیر حضرات ہیں وہ اپنے ارد گرد غریب مستحق نادار لوگوں کا خیال رکھیں تاکہ وہ رمضان کے اس بابرکت ماہ میں بھوکے نہ رہیں۔ انہیں بھی وہ سب کچھ میسر ہو جو ہمیں اپنے دسترخوان پہ میسر ہوتا ہے ۔محمد بلال نے آخر میں تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سلسلے میں رائٹ ٹو لو آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ان کا تعاون ہمارے ساتھ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا اور محمد بلال نے بتایا کہ ہم آپ تمام افراد کو بھرپور دعوت دیتے ہیں کہ ہفتہ کو ہونے والے مقابلہ نعت میں شامل ہوں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں