Skip to content

اب مریضوں کو ٹیسٹ رپورٹس ان کے موبائل پر ملیں گی،ایوب میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کا دعوی

شیئر

شیئر

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہزارہ گلگت اور آزاد کشمیر کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری
اب تمام تر ٹیسٹ رپورٹس موبائل فون پر دستیاب لمبی قطاروں سے نجات

تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والے ہزارہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مریضوں کے لیے ایک انقلابی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ اب مریض اور ان کے لواحقین کسی بھی قسم کی ٹیسٹ رپورٹس حاصل کرنے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت سے آزاد ہو گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا نظام متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے تمام تر ٹیسٹ رپورٹس مریضوں کو براہ راست ان کے موبائل فون پر فراہم کی جائیں گی۔
یہ جدید سہولت ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے احکامات پر ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داود اقبال اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے ممکن بنائی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ہسپتال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینیئر شہریار علی اور ان کی ٹیم نے اس جدید سسٹم کو کامیابی سے فعال بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ اس سے قبل مریضوں کو اپنی ٹیسٹ رپورٹس کے حصول کے لیے طویل انتظار اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس نئی سہولت کے باعث عوام کا قیمتی وقت بچ سکے گا اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور میں بھی بہتری آئے گی۔
ہسپتال انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں مزید ایسی سہولیات متعارف کروائی جائیں گی تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس جدید نظام کے ذریعے ہسپتال آنے والے مریضوں کو مزید آسانی میسر آئے گی اور ان کے لیے علاج و معالجے کا عمل مزید سہل بنایا جائے گا۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہسپتال کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
یہ اقدام ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا مقصد مریضوں کو سہولت فراہم کرنا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنانا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں