ہری پور کے علاقے ویلج کونسل چیچیاں ڈوئیاں خشکی کا رہائشی محمد یاسر ولد محمد سلیم عمر بلوچستان میں ایک سریا فیکٹری میں انجئنیر تھاجعفر ایکسپریس میں سفر کر رہا تھا جب دہشت گردوں نے ٹرین پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اس اندوہناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی اور اہل خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید کی نعش ممکنہ طور پر رات تک آبائی گاؤں پہنچنے کا امکان ہے، جس کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کیے جائیں گے۔