
محکمہ جنگلات سرن ڈویژن کے آفس پر چھاپہ،ڈی ایف اور اور سابق ڈی ایف او سرن ڈویژن ،دو رینج آفیسر ،ایک فارسٹر اور تین فارسٹ گارڈز سمیت گرفتار
قومی ادارے کی رپورٹ پر اینٹی کرپشن کا محکمہ جنگلات سرن ڈویژن کے آفس پر چھاپہ،ڈی ایف او جواد ممتاز،سابق ڈی ایف او مدثر حسین ،رینج آفیسر اپر سرن محمد عالم،رینج آفیسر مامون خان،فارسٹر منڈہ گچھہ بلاک نیاز علی شاہ ،فارسٹ گارڈز رحمت علی،وقار بخت اور زیشان سمیت کل آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جنگلات کی کٹائی میں ملوث دیگر اہلکاروں اور چار نگہبانوں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔


گرفتار ہونے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے سنڈی ،سریالہ ،جچھہ اور منڈہ گچھہ کے جنگلات کی بے دریغ کٹاٸی کر کے نقصان قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا اور ایک قومی ادارے کی رپورٹ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔۔