Skip to content

طالبات کی جنسی ویڈیو کیس میں گرفتار ہائی سکول ٹیچر کو پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

شیئر

شیئر

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بھائی کو ایک فیس بک آئی ڈی سے کچھ نازیبا ویڈیوز موصول ہوئیں، جن میں اس کی بہن کی غیر اخلاقی ویڈیوز تھیں۔ جب لڑکی سے تصدیق کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ یہ ویڈیوز اسی کی ہیں جو کہ انکے استاد نے بنائی ہیں جو کہ اس سمیت دیگر طالبات کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اوگی نزیر خان اور ایس پی انویسٹیگیشن شیراز خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس میں ڈی ایس پی پھلڑہ گلزار خان ، ایس ایچ اور لساں نواب انور عوان اور دیگر پولیس سٹاف نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم محمد طفیل ولد محمد پرویزسکنہ محلہ ڈب مانسہرہ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے فارنزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے ٹیکنیکل ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے، اور حاصل شدہ شواہد کی روشنی میں ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او مانسہرہ خود تمام تر تفتیش کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ تحقیقات کو شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے والدین، تعلیمی اداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، ان کے مسائل سنیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مانسہرہ پولیس اپنے شہریوں حصوصاً بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں