Skip to content

ایبٹ آباد دہمتوڑ کے مقام طالبات کی سوزوکی پیک اپ کو حادثہ

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد دہمتوڑ کے مقام طالبات کی سوزوکی پیک اپ کو حادثہ،ڈرائیور اور ایک طالبہ جانبحق ،بارہ زخمی

سوزوکی پیک اپ سفید رنگ نمبر C-5950 میں ٹوٹل 14 طالبات اور ٹیچرز سوار تھے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں لائے گے 14 زخمیوں میں سے 2 زخمی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جان کی بازی ہارنے والوں میں ایک ڈرائیور اور ایک اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔
حادثہ میں زخمی ہونے والے 2 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ دیگر مستحکم ہیں۔

اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داود اقبال اور ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر جنید سرور ملک بھی خود ا ایمرجنسی پہنچ گئے اور تمام تر علاج معالجے کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ہسپتال کی دیگر انتظامیہ، ایمرجنسی کے فرنٹ لائن پر نرسزز ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی جانب سے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں۔

ہسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے سوزوکی پیک اپ حادثے میں زخمی مریضوں کو تمام تر طبعی سہولیات دینے اور خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے تمام تر شعبہ جات کے عملے اور آن کال سرجیکل یونٹ کے عملے کو فوری رسپانس اور بہترین علاج کے لئے ایمرجنسی میں بلا لیا گیا ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کے لیے تمام ضروری ادویات اور سرجیکل ڈسپوزایبلز کا انتظام کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی مریضوں کو مختلف وارڈز میں بھجا جا رہا ہے۔

زخمیوں میں حبیب علی ولد رویز، عطاالرحمان ولد قیصر محمود، عبداللہ ولد وقاص، عبیر فاطمہ دختر قیصر خان،محمد کیف ولد مظہر، صوبیہ بی بی زوجہ افتخار ،عصمہ دختر ساجد حسین، زوجاجہ جنت دختر وقاص خان، طوبہ نور دختر ممتاز خان، زینب دختر قیصر خان،عبدالمنان ولد قصر خان، محمد علی ولد محمد اشتیاق شامل ہیں۔
جان کی بازی ہارنے والوں میں ڈرائیور عامر ولد علی اکبر اور اسٹوڈنٹ رومیسہ بی بی دختر صابر شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لئے ایمرجنسی ڈی ایم ایس آفس کے نمبر 0992920167 پر رابطہ کریں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں