عرصہ دراز سے محکمہ تعلیم مانسہرہ کے آفس میں تعینات اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے ۔ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹراور پانچ سرکل ایس ڈی ای ای اوز کو عہدوں سے ہٹانے سمیت کل 51 اہلکاروں کے تبادلے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مسعود،سرکل بفہ مردانہ ایس ڈی ای او محمد نیاز ،سرکل دربند محمد اجمل،سرکل مانسہرہ انور شاہ،سرکل اوگی عامر شہزاد،اور شفیق الرحمان کو عہدوں سے ہٹا کر سیکٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دو اے ڈی ای او سات اے ایس ڈی ای او ،چار آفس اسسٹنٹ ،دس کمپیوٹر آپریٹر ،بارہ سینئیر کلرکس ،آٹھ جونئیر کلرکس اور دو اکاونٹ اسسٹنٹس کو تبدیل کر دیا ہے۔۔اس سلسلے میں زرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اشفاق جدون کو عہدے سے ہٹانے کے بعد محکمہ تعلیم مانسہرہ کے آفس میں عرصہ دراز سے تعینات دیگر 51 اہلکاروں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق انیس فروری کو ہونے والی اعلی سطحی میٹنگ میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ تعلیم کے عملہ کی ریشفلنگ کے حوالے سے ٹاسک دے رکھا تھا ۔تبدیل ہونے والوں میں مختلف سیاسی نمائندوں کے چہتے بھی شامل ہیں۔