Skip to content

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے

شیئر

شیئر

اسلام آباد
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ لیکن کچھ عناصر سے یہ ترقی برداشت نہیں ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد سے مانسہرہ روانگی اور راستے میں مختلف مقامات پر استقبالیہ جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار محمد یوسف وفاقی وزیر بننے کے بعد جب پہلی دفعہ مانسہرہ روانہ ہوہے تو سنگ جانی، شاہ مقصودہری پور ، حویلیاں، قلندر آباد ، مانسہرہ شہر اور مختلف مقامات پر استقبالیہ جلسے منعقد ہونے۔ لوگوں کی بہت کثیر تعداد نے ہر جگہ والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر، ممبر کے پی اسمبلی سردار شاہ جہان یوسف،سابق تحصیل ناظم سید جنید قاسم،
سردار شاہ خان، سردار لیاقت کسانہ، میاں عنایت الرحمن، قاری محبوب الرحمن، چوہدری عابد مختار، سردار سید علام، قاضی محمد صادق، مولانا عطاء الرحمن سمیت بلدیاتی نمائندوں اور عماہدین کی کثیر تعداد نے شرکت اور خطاب کیا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں تاریخی کام کیے ۔ ہزارہ موٹر وے میاں محمد نوازشریف کا ہزارہ کے لیے بہت عظیم تحفہ ہے۔ اور اب مانسہرہ پانی کی اسکیم سے اہلیان مانسہرہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے۔ ہم وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی حکومت کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ کے پی کے میں ایک جماعت کا تیسرا دور حکومت ہے اور وہ کام کی بجائے اپنے ملک کی ترقی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔اور انھوں نے طے کیا ہے کہ وہ ملک کے مفاد کے لیے کام نہیں کریں گے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لیے دن رات ایک کریں گے۔ اور عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پروفیسر سجاد قمر نے سردار محمد یوسف کو وفاقی وزیر بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ سردار محمد یوسف کابینہ کا روشن چہرہ ہیں۔ اور انھوں نے گزشتہ دور میں اپنے کام سے جو نیک نامی حاصل کی اس میں انشاءاللہ مزید اضافہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ سردار محمد یوسف عوام کے بندے ہیں۔ اور عوام کے مسائل جانتے ہیں اس لیے ان کو جو بھی کام ملا وہ اس کو عوامی امنگوں کے مطابق سر انجام دیں گے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں