پشاور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کا نام تمام فہرستوں سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے حکم دیا کہ اعظم سواتی کا نام پی این ائی ایل، پی سی ایل اور دیگر فہرستوں سے ہٹایا جائے، عدالت نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔