ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ طارق عزیز نے ہمراہ نفری پولیس کےکاروائی کرتے ہوئے حمید اللہ ولد توکنی سکنہ حال مانسرہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 460 گرام چرس اور ایاز خان ولد عالمگیر سکنہ مانسرہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے جنید ولد جاوید سکنہ محلہ افضل آباد ہری پور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 545 گرم ہیروئن برآمد کرلی۔ایڈیشنل ایس ایچ او میاں لیاقت نے ہمراہ نفری پولیس کاروائی کرتے ہوئے محمد ارسلان ولد محمد فیاض سکنہ مکیار کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 955 گرام چرس برآمد کرلی۔ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے جنید پرویز ولد محمد پرویز سکنہ سیکٹر نمبر 2 کو گرفتار کرکے قبضہ سے 41 گرام آئس برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرلیے۔۔۔۔