نواز آباد پولیس نے تین روز قبل 15/16 سالہ اسد شاہ نامی نوجوان کو قتل کرنے والے سریالہ کے رہائشی نامزد دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سریالہ کے رہائشی مقتول اسد شاہ کی والدہ نے تھانہ نواز آباد پولیس کو رپورٹ کرائ کہ دونوں ملزمان نے میرے بیٹے کو جنگل سےلکڑیاں لانے کے بہانے ساتھ لے گئے اور ہمیں تھوڑی دیر بعد اطلاع دی کہ اسدشاہ جنگل میں گم ہوگیا ہے۔جس پر ہم نے تلاش شروع کی تو جنگل کا کھائ سے خون میں لت پت لاش ملی۔
پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔
جس پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی نگرانی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کیے اور ایس ایچ او نواز آباد راجہ مدثر نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان محمد یاسر اور محمد آصف ولد درویش سکنان سریالہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے واقع میں مزید تفتیش جاری ہے۔