نادرا کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی عملدرآمد کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد
نئی حکومتی پالیسی کی روشنی میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا
وفاقی حکومت نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کا نوٹیفکیشن یکم جنوری 2025 کو جاری کیا
اس انقلابی اقدام کا مقصد رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے موجودہ نظام کی خامیوں کو دور کرنا ہے
خامیوں کی وجہ سے اندراج کی کمی، ڈیٹا میں تضادات، شناخت کی چوری اور جعلی اندراج کے خدشات پیدا ہوتے ہیں
صوبوں کے سول رجسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کو نادرا کے ڈیٹابیس کے ساتھ ضم کیا جا رہا ہے
یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک معلومات کے حصول اور تصدیق کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے
ڈیجیٹل آئی ڈی متعارف کرائی جائے گی، رجسٹریشن نظام سے وابستہ اداروں میں اشتراک کو فروغ ملے گا
حکومتی اور نجی اداروں کے لئے ڈیٹا کے حصول، محفوظ اور استعمال کرنے کے یکساں طریقے وضع کئے جائیں گے
وزیر داخلہ کی سربراہی میں نیشنل سٹیرنگ کمیٹی سٹریٹجک رہنمائی کے فرائض انجام دے رہی ہے
چیئرمین نادرا کی زیرقیادت قومی عملدرآمد کمیٹی سٹریٹجک رہنمائی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کر رہی ہے
فریم ورک گورننس کے اقدامات پر عملدرآمد اور شناخت و تصدیق کے محفوظ و آسان طریقوں میں اپنا کردار ادا کرے گا: چیئرمین نادرا
اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کی قیادت اور سینئرافسران نے شرکت کی
منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، داخلہ اور بین الصوبائی تعاون کی وزارتوں کی شرکت
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس و ٹیکنالوجی اور قانون و انصاف نے بھی شرکت کی
پی ٹی اے، ایف آئی اے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، ادارہ شماریات، اور الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی شریک
پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے مقامی حکومت کے محکموں کی شرکت
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں وکشمیر کے صوبائی آئی ٹی بورڈز نے بھی شرکت کی
اسٹیٹ بینک اور بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے صوبائی آئی ٹی بورڈز کے نمائندوں کی آن لائن شرکت
نادرا کی جانب سے شہریوں سے فریم ورک پر آراء جمع کرانے کی درخواست، مسودہ ویب سائٹ پر دستیاب ہے
عملدرآمد کمیٹی پالیسیوں کو حتمی شکل دے کر 30 مئی تک وفاقی حکومت کو جمع کرائے گی