ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا بہترین اقدام، ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے لیے ضلع مانسہرہ کے مضافاتی چھوٹے شہروں کو ٹریفک پولیس کے 06 سرکلز میں تقسیم کر دیاگیا، جن میں سرکل اوگی ،شنکیاری،بفہ،خاکی، گڑھی حبیب اللہ اور بالاکوٹ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لیے ٹریفک انسپکٹر انس خان کے ساتھ میٹنگ کی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے جس کے مطابق ضلع مانسہرہ کوٹریفک کے 06 سر کلز میں تقسیم کر دیا گیا جن میں سرکل اوگی ،شنکیاری،بفہ،خاکی، گڑھی حبیب اللہ اور بالاکوٹ شامل ہیں تمام سرکلز میں انچارجز کی سپرویژن میں ٹریفک سٹاف کی تعیناتی کی جائیگی جس سے ٹریفک کی روانی مزید بہتر اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوگا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی گاڑی کے غیر متعلقہ کاغزات کی چیکنگ نہ کی جائے اورعوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، خصوصاً فیملیز اور بچوں والی گاڑیاں ۔ کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ بدتمیزی کرتے پایا گیا تو اس اہلکار کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائ عمل میں لائی جاۓ گی۔