خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی شیراز احمد شیرازی کو لیڈر سمٹ 2025 کے دوران ان کی نمایاں صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی شیراز احمد شیرازی کو لیڈر سمٹ 2025 کے دوران ان کی نمایاں صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ شیر از احمد شیرازی کو اسکول سے باہر بچوں کے مسائل اجاگر کرنے اور )Out-of-SchoolChildren( جے جے ٹی (JJT) کے تعلیمی مشن میں بھر پور تعاون پر دیا گیا ۔
شیر از احمد شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز ان کی محنت اور جد وجہد کا اعتراف ہے اور تعلیم کے حوالے سے موجود چیلنجز پر توجہ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈان تمام بچوں کے نام ہے جو تعلیم کا خواب دیکھتے ہیں اور ان افراد اور اداروں کے نام ہے جو ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔
۔ انہوں نے مزید کہا کہ مل جل کر کام کرنے سے ہی ایک روشن اور سب کے لیے شمولیتی مستقبل ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔