Skip to content

خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے الزام میں ایبٹ آباد کا رہائشی ہری پور میں گرفتار

شیئر

شیئر

ہری پور پولیس کا خواتین کو حراساں ،بلیک میل کرنے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ سرائے صالح پولیس کو گزشتہ روز مسماۃ(ص) بی بی نے درخواست دی کہ ملزم آکاش خان مدعیہ کو حراساں ،اغواءاور بلیک میل کرتا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے ۔جس پر ملزم کے خلاف زیردفعہ 452.506.387.365.511.358PPC 4/5غگ ایکٹ کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آکاش ولد ارشد خان سکنہ رجوعیہ ایبٹ آباد کو بذریعہ لیڈی کنسٹیبل گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں