Skip to content

ایبٹ آباد میں خواتین کی دوسری قومی لیکروس چمپئن شپ 12 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
ایبٹ آباد میں خواتین کی دوسری قومی لیکروس چمپئن شپ 12 دسمبر سے شروع ہو رہی جس میں ملک کی نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔چمپئن شپ میں غیر ملکی مندوبین بھی شرکت کر رہے ہیں اس سلسلہ میں کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام نے کہا ہے کہ کھیل مایوسی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ایبٹ آباد قدرتی نظاروں سے مالا مال خطہ ہے یہاں ملک بھر سے سیاحوں کی طرح کھیل سے وابستہ کھلاڑی بھی رخ کرتے ہیں ۔کھیل انسان کی شخصیت میں زہنی تسکین ،تفریح کے ساتھ اعلی اقدار بھی اجاگر کرتے ہیں۔لیکروس کلینگ پاکستان میں ایک نیا کھیل ہے اس کی شناخت کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں دوسری قومی لیکروس کلینگ وویمن چمپئین شپ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان بھی موجود تھے۔سید ظہیر السلام کا کہناتھا ایبٹ آباد کے عوام تعلیم یافتہ اور مہذب شہری ہیں خواتین کھلاڑیوں کو ایک محفوظ اور پرامن ماحول فراہم ہوگا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے سکولز کالجز کی طالبات کو ا کھیل سے متعارف کروانے کے لئے دعوت دی جائے گی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ مکمل سرپرستی کریگی ملک بھر سے آنے والی خواتین کھلاڑیوں کو سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے ۔قبل ازیں بانی پاکستان لیکروس فیڈریشن طیفور زرین کا کہنا تھا یہ امریکن کھیل ہے۔جو کنیڈا کا قومی کھیل ہے اس گیم میں قومی ٹیم کا انتخاب کرکے 2028 اولمپکس میں ہدف مقرر کیا ہے ۔جو ملک کے لئے میڈل لے کر آئیں ۔سعودی عرب میں بھی اس کے مقابلے ہوں گے۔اور جاپان میں بھی کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والے مقابلہ میں پورے پاکستان سے نو سندھ ،بلوچستان ،پنجاب ،
گلگت بلتستان ،خیبر پختون خوا ،فاٹا ،اسلام آباد ،ازاد جموں کشمیر اور ہزارہ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔اس میں سکسز،مین فیلڈ کے مقابلے
12 سے 15 دسمبر تک ہوں گے۔مقابلوں کے دوران بین الاقوامی وفد بھی آئے گا ۔یہ ایبٹ آباد کو اعزاز حاصل ہے دوسرا سالانہ مقابلہ بھی یہاں ہو رہا ہے۔اس موقع پر لیکروس کلینگ ورکشاپ میں تربیت پر خواتین کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں