Skip to content

بزم گوجری کے زیراہتمام مانسہرہ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ گوجری زبان میں سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد

شیئر

شیئر

بٹگرام

بزم گوجری کے زیراہتمام مانسہرہ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ گوجری زبان میں سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد،کانفرنس میں ممبر قومی اسمبلی سردار محمدیوسف،پاکستان راہ حق پارٹی اسلام آباد کے صدر علامہ جمیل اخترانقلابی،مولاناقاضی اسرائیل گڑنگی،مولانا منظور سمیت جیدعلماء کرام اور سینکڑوں افرادنے شرکت کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی سردارمحمدیوسف نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی ہم سب کے لیے مشغل راہ ہے،جب تک ہم پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہیں کرتے دنیاوآخرت میں کامیابی کسی صورت ممکن نہیں انہوں نے گوجری زبان میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے انعقادپر بزم گوجری کے ذمہ داروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس تسلسل کو جاری رکھنے پر زور دیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راہ حق پارٹی اسلام آباد کے صدر علامہ جمیل اخترانقلابی نے کہا کہ بزم گوجری کی یہ ایک اچھی کاوش ہے کہ گوجری زبان بولنے والوں کے لیے اس بابرکت کانفرنس کاانعقاد کیا انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنااور اس کے مطابق زندگی گذارناہرمسلمان پر فرض ہے اس لیے ہم سب کوچاہئیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی زندگی بسرکریں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل نہیں کرتے ہم اسی طرح خوار ہوتے رہیں گے،کانفرنس سے مولاناقاضی اسرائیل گڑنگی،مولانامنظور اور دیگر نے بھی خطاب کیا

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں