Skip to content

تھانہ لساں نواب کی حوالات سے ٹک ٹاک ویڈیو پر ڈی پی او کا نوٹس، محرر ،مدد محرر اور سنتری معطل،ملزمان گرفتار،ایس ایچ کو شوکاز نوٹس جاری

شیئر

شیئر

تھانہ لساں نواب میں حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیاپراپلوڈ کرنے کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا فوری ایکشن

ویڈیو بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز جبکہ ایس ایچ او تھانہ لساں نواب کو شوکاز نوٹس ، محرر سٹاف اور سنتری ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل کے معطلی کے احکامات جاری

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لساں نواب کے رہائشی اوباش نوجوانوں حسن ارشاد ولد محمد ارشاد اور سعد ولد عبدالحمید نے تھانہ لساں نواب کی حوالات میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی جس پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاران اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی احکامات دیے جس پر تھانہ لساں نواب پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حسن اور سعد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس اہلکاران کی لا پرواہی اور کوتاہی پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سےسخت محکمانہ سزائیں بھی دی گئیں جس میں تھانہ لسان نواب کے ہیڈ محرر ، مدد محرر اور سنتری ڈیوٹی والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ لساں نواب کو شوکاز نوٹس کے احکامات جاری۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارات میں اس طرح کی حرکات کرنے کی کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں اس عمل میں شامل تمام افراد سے آئینی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں