Skip to content

وزیر اعلی خیبرپختونخواہ ضلع ہریپور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے انعقاد کیلئے دو کروڑ روپے کا اعلان

شیئر

شیئر

وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کا ہریپور پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، مزید بہتری لانے کی ہدایات
ایبٹ آباد()وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گذشتہ روز ضلع ہریپور کا دورہ کیا جہاں سیاسی عمائدین،پولیس اور ضلعی افسران، وکلاء و دیگر مکاتب کے وفود نے ان سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ملاقات کے دوران پولیس کی جانب سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات دی۔ اس موقع پروزیر اعلی خیبرپختونخواہ نے ہریپور ضلع میں سیف سٹی پراجیکٹ کے انعقاد کیلئے دو کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا جس سے ضلع بھر کے تمام اہم مقامات، شاہراہ ریشم اور شہر کے دیگر جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصب کا کام کیا جائے گا جس سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کو بروقت ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے منگ یونیورسٹی میں ڈینٹل اور نرسنگ کالج کا بھی افتتاح کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں