Skip to content

آج ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام سیرت کوئز کا حتمی مرحلہ خاتم النبیین یوتھ کلب مانسہرہ کے تعاون سے منعقد ہوا

شیئر

شیئر

تقریب میں مہمان خصوصی، محترم سبوخ سید، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز اور پر شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین اور چیف آرگنائزر، ڈاکٹر شاہد آمین صاحب نے خطاب کیا ۔


اس شاندار مقابلے میں سولہ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور سیرتِ طیبہ کے حوالے سے اپنی محنت اور تیاری کا عملی نمونہ پیش کیا۔ تمام ٹیموں کے درمیان نہایت سخت اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، پہلی پوزیشن "مائیکرو گرین” ٹیم نے اپنے نام کر کے 30 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ دوسری پوزیشن مینجمنٹ سائنسز کے طلباء نے حاصل کی اور 20 ہزار روپے کا انعام جیتا، جبکہ تیسری پوزیشن "اسلامک سٹڈیز وائیٹ” ٹیم نے حاصل کی اور انہیں 10 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔”اسلامک سٹڈیز وائیٹ” ٹیم نے حاصل کی اور انہیں 10 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔
مہمان خصوصی، محترم سبوخ سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے طلباء کی تیاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کوئز کے ذریعے طلباء کے دلوں میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجاگر کیا جا سکتا ہے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔


تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے تمام طلباء و طالبات، آرگنائزر ٹیم، ڈاکٹر شاہد آمین اور رحمت اللعالمین اتھارٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوانوں میں دین سے قربت پیدا کرنے اور ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


اس تقریب کے اختتام پر شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین اور چیف آرگنائزر، ڈاکٹر شاہد آمین صاحب نے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور خصوصاً رحمت اللعالمین اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔


سیرت کوئز کے ججز کی ذمہ داریاں ڈاکٹر محمد فیاض اور مولانا محمد صابر نے نبھائیں۔ کوئز میں سوالات کرنے کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد ابراھیم، ڈاکٹر سعید الحق جدون، محمد معروف صدیقی، محمد عارف، عامر فاروق، سید اسد مشہدی (ایم فل سکالر) اور عبدالباسط (ایم فل سکالر) نے انجام دی، جنہوں نے طلباء و طالبات سے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر سوالات پوچھے اور ان کی معلومات کو پرکھا۔
اس تقریب میں شعبہ علومِ اسلامیہ کے ٹیچر ، صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر سعید الحق جدون نے خصوصی لیکچر دیا جس کا موضوع "نوجوانوں کی ذہنی و فکری تربیت کا نبوی تصور اور معاصر تقاضے” تھا۔ ان کے بیان نے طلباء کے اذہان کو دین کی روشن راہوں کی طرف متوجہ کیا اور انہیں اسلاف کے نقوش پر چلنے کا درس دیا۔
سیرت کوئز کے ججز کی ذمہ داریاں ڈاکٹر محمد فیاض اور مولانا محمد صابر نے نبھائیں۔ کوئز میں سوالات کرنے کی ذمہ داری ڈاکٹر سعید الحق جدون، محمد معروف صدیقی، محمد عارف، عامر فاروق، سید اسد مشہدی (ایم فل سکالر) اور عبدالباسط (ایم فل سکالر) نے انجام دی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں