Skip to content

ایبٹ آباد پولیس نے ڈکیتی کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

شیئر

شیئر

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کے احکامات پر ایس ایس پی طاہر اقبال خان کی خصوصی سربراہی میں ایس ایچ او کیڈٹ محمد نواز تھانہ سٹی ، آفیسر انچارج انویسٹیگیشن گلویز خان، اور انکی پوری ٹیم نے ڈکیتی کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور درج زیل ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا۔

1) شاہزیب ولد نوید سکنہ کھولے چونا کاری نواں شہر حال ملازم قریشی جیولرزصرافہ بازار ایبٹ آباد۔
2) محسن ولد صفدر کھولے چونا کاری نواں شہر

مدعی مقدمہ غیور عباس ولد شبیر احمد قوم مغل سکنہ یحی آباد کالونی مغل پورہ لاہور (بیوپاری)سے ملزمان نے اسلحہ آتشییں پستول کی نوک پر (39عدد طلائی انگوٹھیاں) کل وزنی 150 گرام سونا مالیت38/40 لاکھ روپے لے کر موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او کیڈٹ نواز تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نےبر موقع گرفتار کر کہ ملزمان سے درج ذیل اشیاء ریکور کی:-

  1. انگوٹھیاں (39عدد طلائی)
  2. پستول 30پور (2 عدد بمعہ 12 کارتوس)
  3. نقدی رقم اکتالیس سو روپے
  4. ایک عدد قومی شناختی کارڈ
  5. سات عدد ویزیٹنگ کارڈز
  6. ایک عدد پی کیپ (ٹوپی)
    ریکور کیئے اور برخلاف ملزمان مقدمہ علت 24/817 جرم 392/34/15AA KPK تھانہ سٹی درج رجسٹر ہو کر تفتیش شروع کردی۔ اس موقع پر طاہر اقبال خان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کی عوام کے جان و مال کی حفا ظت کے لئے ایبٹ آباد پولیس ہمہ وقت تیار ہے اور یہی ہمارا نصب العین ہے اور اس قسم کے ناسوروں سے معاشرےکو پاک کرنے کے عظم کو جاری رکھنے کی ہدایت جاری ہوئی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں