پنجوتا کی آنکھوں میں چھپی بے بسی اور اضطراب کی جھلک ایک بہادر انسان کی تذلیل کی داستان ہے۔
ہاتھ بندھے، خوف زدہ آنکھیں—یہ سب اُس کے 25 دن کے کرب کی گواہی دے رہے ہیں، جس نے اُس کے چہرے سے برسوں کا اثر ظاہر کر دیا ہے۔ قانون کے رکھوالوں کا یہ شرمناک تماشا اُن لوگوں کو سبق سکھانے کی کوشش ہے جو انصاف، آزادی اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور اس پاک سرزمین پر سر اُونچا کر جینا چاہتے ہیں۔ لیکن ہمارا حوصلہ نہ کبھی ٹوٹا ہے اور نہ ٹوٹے گا۔ انتظار کی آنکھیں انصاف کی منتظر ہیں اور جلد وہ وقت آئے گا جب پاکستان کے عوام آزادی سے سانس لیں گے اور اپنے حقوق پائیں گے، عمران خان کی قیادت میں جو ظلم و جبر کے آگے کبھی نہیں جھکے۔