چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی ( ڈیڈک) زبیر خان ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈیڈک کی میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چئیر مین ڈیڈک زبیر خان نے تمام ضلعی محکموں کو عوامی خدمات احسن و شفاف طریقے سے کرنے کی ہدایات کی، مختلف ترقیاتی سکیمز پر بھی بریفنگ لی اور متعلقہ محکموں کو کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔