آج پیر مظہر الحق (سابقہ وزیرِ تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے رکن) نے پولیٹیکل سائنس اور انٹر نیشنل ریلشنز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی اور ادبی سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ ڈھائی گھنٹے کی ایک شاندار نشست کی جس میں انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کے نشیب و فراز، سیاسی نعروں اور زمینی حقائق میں فرق، اور سندھ میں تعلیمی اصلاحات پر ہونے والی پیش قدمی اور انتظامی مشکلات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ طلباء و طالبات کے تنقیدی سوالات اور دلچسپ تبصروں نے اس محفل کو بہت جاندار بنا دیا۔ پیر صاحب نے جاتے جاتے طلباء و طالبات کی زہانت کی تعریف کی اور ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہءِ سیاسیات و بین القوامی تعلقات کے طلباء و طالبات کو سندھ کے دورے کی دعوت دی۔