ہری پور
خان پور ڈیم پر بوٹنگ ایسوسی ایشن کے مابین جھگڑے کے بعد خانپور ڈیم پرتمام واٹر سپورٹس ایکٹیوٹی مکمل طور پر سیل کر دی گئی ہیں ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے تا حکم ثانی خان پور ڈیم پر ہر قسم کی واٹر سپورٹس ایکٹوٹیز پر پابندی عائد کرتے ہوئے ڈیم پر سیر و سیاحت کے لیے آنے والے سیاح حضرات کو مطلع کیا ہے کہ وہ خان پور ڈیم کی طرف سفر سے پہلے انفارمیشن ضرور حاصل کریں تاکہ قیمتی وقت کا ضیاع نہ ہو ۔