Skip to content

معیاری صحافت کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے

شیئر

شیئر

پشاور ( نیوز رپورٹر )صحافی کسی بھی ریاست کی کان آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں ، جس ملک میں معیاری صحافت ہوتی اسے ترقی و خوشحالی کے راہ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا. سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر نے ان خیالات کا اظہار مانسہرہ سے آئے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا.
اس موقع پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف، سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، مانسہرہ پریس کلب و ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ بھی موجود تھی. اسمبلی کانفرنس روم میں منعقدہ اس اجلاس میں مانسہرہ پریس کلب کو 30 لاکھ روپے اور ٹی وی یونین کو بیس لاکھ روپے گرانٹ ملنے پر صحافیوں کی جانب سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا.
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ گرانٹ کی رقم کو تعمیراتی کاموں میں لگایا جائے خاص کر موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں اپنے نوجوان صحافیوں کو جدید آلات لے کر دیں اور ساتھ اس طرز کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے جس میں سینیئر صحافی اپنے نوجوان ساتھیوں کو مثت صحافت پر آگاہی دیں.
سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے اپنے اپنے حصے کا کام کر کے اس معاشرہ میں مثبت تبدیلی لانی ہے جس میں سب سے اہم زمہ داری صحافیوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ آپ کے توسط سے ہی عوام حکومتی و معاشرتی مسائل و معاملات سے باخبر رہتی ہے.
مانسہرہ پریس کلب کے صدر شہزاد جہانگیری نے اپنے خطاب میں سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ہمارے پریس کلب کو تیس لاکھ روپے اور ٹی وی یونین کو بیس لاکھ روپے گرانٹ ملی جس پر آپ اور صوبائی حکومت کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہماری حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ اقدامات اٹھاتی رہے گی. مانسہرہ پریس کلب کے چھرمن مسعود شوق نے سپیكر اسمبلی اور مشیراطاعات کے سامنے وضاحت کرتے ہوے کہا کہ پریس کلب کو تیس لاکھ فنڈ ملا ھے بیس لاکھ یونین کو بیس لاکھ انھیوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران بارہ سال سے ممبران پریس کلب کی میڈیا کالونی کی فائل پشاور کے مختلف دفاتر میں گردش کر رہی ھے میڈیا کالونی کی اراضی تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں چھینی گئی بابر سلیم سواتی اپنے ڈسٹرکٹ کے ممبران پریس کلب کے لیے چھت کی فراهمی میں کردار ادا کریں ممبر پریس کلب خاور عباسی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے ریجنل دفاتر کو ہدایت کی جائے کہ وه پریس کلبوں اور صحافیتی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں
اس دوران پریس کلب مانسہرہ کے صحافیوں نے قرعہ اندازی کا اہتمام بھی کیا جس میں عمرے کے ٹکٹ دیے گئے. جس میں محمد ذولفقار مسعود شوق اور طارق عدیل کے نام نکلے اسکے علاوہ سپیکر بابر سلیم سواتی ، مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف، سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ہاتھوں صحافیوں میں چیک اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے.

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں