ایبٹ آباد میں پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنے والے دو افغانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے اور اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ لورہ پولیس کے ایس ایچ او امتیاز احمد کے مطابق کباڑ کا کام۔کرنے والے عظمت اللہ اور عظمت دین نامی افغان شہریوں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھی کہ انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ کو پھاڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 153A/504 اور 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔