ہری پور،پنڈ ہاشم خان میں امام مسجد کی دو کم سن بہن بھائیوں سے جنسی زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا
تھانہ صدر کی حدود پنڈ ہاشم خان میں امام مسجد نے دو سگے بہن بھائی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،
امام مسجد کا اہل علاقہ و پولیس کے سامنے اس سے قبل بھی دونوں معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف،
تھانہ صدر SHO نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے شدید دباؤ کے باوجود ایف آئی آر درج کرکے ملزم امام مسجد کو گرفتارکرلیا۔
بااثر شخص ہو یا غریب کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں جو جرم کرے گا اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، SHO تھانہ صدر
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود پنڈ ہاشم خان میں امام مسجد قاری قمر الزمان والد عبدالسلام سکنہ پنڈ ہاشم خان محلہ چھوئی نے ایک بچی (ز) والد منصف عمر 10 سال اور بچے (ط) والد منصف عمر 12 سال کے ساتھ مسجد کے اندر جنسی زیادتی کی, اہل محلہ نے موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،
امام مسجد قاری قمر زمان نے پولیس و اہل علاقہ کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی دونوں بہن بھائیوں سے دو متعدد بار بدفعلی کر چکا ہے۔
تھانہ صدر ایس ایچ او چوہدری خالد خان نے ایف آئی آر 376/53 CPA کی دفعات کے تحت درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او چوہدری خالد خان نے کہا کہ کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے والے مکزمان مجھ سے کسی قسم کی رعایت کی توقع نہ رکھیں، کوئی کسی سیاسی جماعت کا ہو یا کسی مزہبی جماعت کا، ہمارے لیے غریب امیر سب برابر ہیں، قانون میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانا، انصاف کے کٹہرے میں لانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرناپولیس کی زمہ داری ہے۔